پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
انفرااسٹرکچر کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق کی جارہی ہے، جبکہ توانائی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا اظہار چینی صوبے ننگشیا کے نائب گورنر وانگ ہیشان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا ہے۔
ملاقات میں پنجاب حکومت اور ننگشیا کے مابین زراعت، صنعت، تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
شہبازشریف نے کہا کہ چینی صدر کا ’ون بیلٹ ون روڈ‘ کا وژن ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کا وژن ہے، جبکہ سی پیک عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کیلئےعظیم تحفہ ہے۔ نائب گورنر ننگشیا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کام کرنے کی رفتار غیر معمولی ہے۔