پاکستان (یس ڈیسک) پاکستان کے سیکریٹری خارجہ او آئی سی کو خط لکھ رہے ہیں جس میں فرانسیسی جریدے کے خلاف قانونی کاروائی اور معافی کیلئے کہا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ پاکستان فرانسیسی جریدے میں چھپنے والے توہین آمیز خاکوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا آزادی اظہار کو غلط استعمال کرکے دوسروں کے عقائد و مذاہب پر حملے نہیں کرنے چاہئیں۔
توہین آمیزخاکے شائع کرکے قوموں اور تہذیبوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں اپنے ہی ملک میں تنہا کرنے کی۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری خارجہ او آئی سی کو خط لکھ رہے ہیں جس میں فرانسیسی جریدے کے خلاف قانونی کاروائی اور معافی کیلئے کہا گیا ہے۔ خط میں مسلم امہ کو متفقہ طور پر لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔