مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان کے بھائی کی وفات پر فرانس میں موجود ان کے دوست احباب کا ان کے گھر تعزیت کیلئے آمد کا سلسلہ جاری
پیرس (یس اردو نیوز) فرانس کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت محمد یوسف خان جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن فرانس کے بڑے بھائی محمد رمضان خان سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب جو کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں وفات پاگئے تھے۔ محمد یوسف خان کے پاکستان سے واپس فرانس پہنچنے پر دوست و احباب کا ان کے گھر تعزیت کے لئے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور خان یوسف اور ان کے اہل خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور
صبرجمیل عطا فرمائیں۔آمین