اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق صرف اپوزیشن کے لیے نہیں تمام جماعتوں کے لیے ہے، بلدیاتی انتخابات میں شفافیت کیلئے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد ضروری ہے۔
عمران خان کے انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو انتخابات پراثر انداز ہونے سے روکنے کیلئے ان کے حلقے میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔