counter easy hit

بیجنگ سی پیک کمیٹی کا اجلاس: توانائی کے 3 منصوبے منظور

بیجنگ میں سی پیک کی جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں توانائی کے 3منصوبے منظور کرلیے گئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کے ایجنڈے پر آگیا ہے۔

conference of Beijing cpec Committee approves 3 energy project

conference of Beijing cpec Committee approves 3 energy project

طارق فاطمی کہتے ہیںکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے امن میں اضافہ ہو گا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یورپ کے کئی ملکوں نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں توانائی کے تین منصوبے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں منظورہوئے۔ ان منصوبوں میں حب 330 میگا واٹ، تھل نووا 330 میگا واٹ اور 1320 میگاواٹ کوئلے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔منصوبوں پر کام نئے سال میں شروع ہوگا۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کے ایجنڈے پر آگیا ہے،سندھ حکومت کو تین ماہ میں منصوبے کی فزیبلٹی جمع کرانے کاوقت دیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق کیٹی بندر منصوبے کی فزیبلٹی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ کیلئے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منظور کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website