وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الزام تراشی اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، باشعورعوام انتشار پھیلانے والوں کو جان چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے سندھ کے شیرازی برادران نے لاہور میں ملاقات کی ،اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، شکست خوردہ عناصر تیز رفتار ترقی کے سفر کو روکنے کی ناکام کوشش کررہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف شفافیت اور خدمت کی سیاست جبکہ دوسری جانب افراتفری اور دشنام طرازی کی منفی سیاست ہو رہی ہے ، ان لوگوں کو ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔