counter easy hit

رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت بڑھانے پرغور

Consider increasing

Consider increasing

اسلام آباد…….ملک میں نئے تاجروں کی تعداد لاکھوں میں لیکن انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے صرف 2 ہزار 6 سو تاجروں نے، اسی وجہ سے حکومت ساتویں بار رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔
ترجمان ایف بی آرکے مطابق اب تک صرف 2600 نئے تاجروں نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں ،رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کے تحت صرف 26کروڑروپے ٹیکس حاصل ہوا۔ ذرائع ایف بی آرکے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 80 ہزار ٹیکس ریٹرن کم داخل کرائے گئے ، اس لیے حکومت کی طرف سے اسکیم میں مزید15دن کی توسیع کیے جانے کا امکان ہے ۔