اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بتایاہے کہ نکاح نامے میں ہی تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی شق شامل کرنے پر غو ر کررہے ہیں، ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے پر زوردیا ہے پاکستان بیت المال کے زیراہتمام بچوں کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو بچوں کی بہتری کیلئے کام کرتی ہیں، تھیلیسیمیا پر قابو پانے کے لئے علماء دین کو نکاح نامے میں جوڑے کے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی شق کو شامل کرنے پر بھی غور و خوض کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان کا مقصد ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں ہر بچے کو تعلیم، صحت اور روزگار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں مساوی مواقع حاصل ہوں۔انہوں نے درخواست کی کہ معاشرے کے تمام طبقات بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لئے اپنا اپنا موثر کردار ادا کریںاور معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے راہ ہموار کریں۔
اس سےپہلے عارف علوی نے تھیلیسیمیا سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور خاتول اول ثمینہ علوی بھی اس موقع پر موجود تھیں