بعض اوقات قدرت ایسے خوبصورت مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسان بھی مبہوت رہ جائے۔
برازیل میں قدرت کا ایسا ہی ایک حسین منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب مکمل دائرے کی شکل کے قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے۔
برازیل کی ریاست کے شہر میں آسمان پر اچانک دہرے قوس و قزح رنگ بکھر گئے جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا بلکہ مکمل دائرے کی شکل کے قوس و قزح کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی مبہوت رہ گئے اور قدرت کا یہ خوبصورت منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے ۔
یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔