counter easy hit

جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہونگے۔میاں حنیف

 Mian Mohammad Hanif


Mian Mohammad Hanif

پیرس(عمیر بیگ )مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خدمت اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہونگے،حکومت نے صحت،تعلیم اور مواصلات کے شعبے میں سب سے زیادہ توجہ دی ہے،اس وقت ملک بھر میں کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے پانامہ لیکس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ جھوٹ کا پلندہ ہے اس میں کوئی صداقت نہیں صرف پانامہ لیکس کی رپور ٹ پر وزیراعظم آف پاکستان سے استعفیٰ مانگنا درست نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا مشن رہا ہے،مخالفین کو پاکستان کی ترقی سے غرض نہیں بلکہ اقتدار پرستوں کو ذاتی نموود و نمائش کی ضرورت ہے۔