لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
Conspiracy to mislead the public with lies will not succeed, Shahbaz Sharif
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں جب کہ سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے والوں کو قوم پر رحم کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور سچ ہر موقع پر سرخرو ہوا ہے تاہم جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی جب کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے اور اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے۔