اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اور دیگر لوگ اپنے مفادات کیلئے آئین سے کھیل رہے ہیں
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے احتجاج کریں گے اور آئین سے کوئی مک مکا نہیں ہونے دیں گے ، پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہونے والا پارلیمنٹ کا اجلاس غیر قانونی ہے اور جمہوریت کے دعوے کھوکھلے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ سے متاثر ہیں اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ 40 روز تک مسلسل ایوان سے غیر حاضر رہنے والا ممبر نہیں ہوسکتا۔
پی ٹی آئی نے ایوان سے استعفے دیئے ، استعفے تین طلاقوں کی طرح ہوتے ہیں لیکن حیرت اس بات کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے استعفے کیوں منظور نہیں کئے گئے ، مستقبل میں بھی ایوان میں جو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کئے گئے تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ، فاروق ستار نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے اس سلسلے کو روکنا ہوگا۔