اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ پر رائے شماری پیر کو ہونی تھی لیکن نہ ہوسکی، اب یہ رائے شماری آج ہونے کا امکان ہے، حکومت کو اپنے اتحادیوں میں اختلافات کی وجہ سے بل کی منظوری میں مسائل کا سامنا ہے، آئینی ترمیم ہفتے کو قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی تھی
اس پر پیر کو رائے شماری کا امکان تھا لیکن پہلے اس پر مولانا فضل الرحمان نے اس کے مسودے پر اعتراض کیا اور پھر پیپلزپارٹی کے متعدد ارکان ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت کی وجہ سے ایوان میں نہ پہنچے، اس کے بعد اس بل پر رائے شماری منگل تک موخر کردی گئی۔