counter easy hit

تھر:کول ایریا میں مائننگ اور پاور پلانٹ کی تعمیر جاری

تھر کے صحرا میں پایا جانے والا کوئلہ ملک میں توانائی بحران کے حل کی بڑی امید بن گیا ہے۔دو سو ارب سے زائد کی لاگت سےکول ایریا کے بلاک 2 پر مائننگ اور پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔تھر کے21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 CONSTRUCTION, OF, MINING, AND, POWER, PLANT, IN, PROGRESS, IN, THAR, COAL, AREAاسکوائرکلو میٹر اراضی پہ زیر زمین کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر ہیں جسے ماہرین دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ قرار دیتے ہیں۔

سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے کول ایریا کے بلاک 2پرتقریباً دو سو دس ارب روپوں کی لاگت سےکوئلے کی کھدائی اور بجلی تیار کرنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیس فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقداردو ارب ٹن ہے،ابتدائی طور پر 660 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ مزید 6کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب مقامی افراد تحفظات کا بھی اظہار کرتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اب حکومت اور عوام کی نظریں ان منصوبوں کی جانب لگی ہیں تاہم ان زیرتکمیل منصبوبوں پر مقامی افراد کو کچھ خدشات بھی ہیں جن کو دور کرنا بھی ضروری ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website