لاس اینجلس : تصور خان کے تبادلے کے بعد لاس اینجلس کونسل آفس کا بحیثیت کونسل جنرل چارج سنبھالنے والے حامد اصغر خان کی کھلے عام شراب نوشی پاکستان کی بدنامی اور اسلامی اساس کو ٹھیس پہنچانے کا سبب جبکہ متعصبانہ رویئے اور پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے تذلیل و تحقیر آمیز سلوک پر کمیونٹی میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے اور لاس اینجلس کی امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان ‘ پاکستانی سفارتخانے اور سفیر پاکستان سے حامد اصغر خان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کونسل آفس میں بحیثیت کونسل جنرل تعینات ہونے والے حامد اصغر خان کا متعصبانہ رویہ کمیونٹی کی وحدت کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بن رہا ہے۔
جبکہ ان کا متکبرانہ رویہ اور اور کو نسل آف پاکستان افیئر کے بانی اور اپنی رفاعی وفلاحی خدمات کے باعث کمیونٹی میں انتہائی عزت وتکریم کا مقام رکھنے والے محتر م ڈاکٹر منصور شاہ سمیت کمیونٹی کی کئی دیگر معزز و محترم شخصیات کے ساتھ تحقیر وتذلیلآمیز سلوک ھی کمیونٹی کیلئے ناقابل قبول ہے یہی نہیں حامد اصغر خان کی کھلے عام شراب نوشی اور 23 مارچ کی قومی تقریب سمیت دیگر تقریبات میں شراب کی فرمائش کمیونٹی اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی بن رہی ہے اور کمیونٹی کو اعتماد میں لئے بغیر اپنے دوستوںو رفیقوں کی مشاورت پر کمیونٹی کے حوالے سے اقربا پرور فیصلوں کی روایت کمیونٹی کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔
جبکہ لاس اینجلس فارن آفس میں نو تعمیر شدہ کثیر المقاصد ہال افتتاحی تقریب میں محفل عیش و شراب کا انعقاد پاکستان کے بین الاقوامی وقار کیلئے خطرات پیدا کررہا ہے جس کی وجہ سے لاس اینجلس کمیونٹی نے کونسل جنرل حامد اصغرخان کی غیر اخلاقی حرکات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے حامد اصغر کی کونسل جنرل کے عہدے سے فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔