سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ سکیوریٹی پریزیڈنسی نے سعودی وزارت دفاع پر حملے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق داعش تنظیم سے منسلک 2 یمنی باشندے احمد یاسر الکلدی اور عمار علی محمد کو جعلی دستاویزات سمیت اپنے ناپاک سازش کو پایہ تکمیل پہنچانے سے پہلے گرفتار کرلیا، جبکہ ان سے تعاون کے شبہ میں 2 سعودی افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ سات سات کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے لیس 2 بیلٹ کو ضبط کرلیا گیا، جبکہ ریاض کے علاقہ الرمال میں ایک گیسٹ ہاؤس کو سیل کیا گیا ہے جہاں ملزمان دھماکہ خیز مواد کو پہننے اور اور اڑانے کی مشقیں کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔