لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا جس میں این اے 120 کے ضمنی انتخابپرمشارت کی گئی۔
جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، پرویز رشید، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر، ماجد ظہور، ملک پرویز، علی ایاز صادق، میاں مرغوب بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جب کہ کلثوم نوازکے لندن میں حلق کے کینسرکی تشخیص کے بعد حلقے میں انتخابی مہم چلانے کی حکمت عملی پر بھی غورکیا گیا۔ واضح رہے کہ لاہورکے حلقے این اے 120 کی امیدوار(ن) کلثوم نوازحلق کے کینسر کے باعث علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔