اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں جے آئی ٹی رپورٹ اورملکی، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرقانون زاہد حامد سمیت وفاقی وزرا اور مشیروں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اسٹاک ایکسچینج سے متعلق امورپرگفتگوکی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم کو ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جب کہ جے آئی ٹی اور دیگرقانونی معاملات پروزیرقانون زاہد حامد نے بریفنگ دی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں اور ضرورت پڑنے پرتمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔