اسلام آباد : سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے۔ اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا ہے کہ اگر دونوں میں رابطہ ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ
قوم کو بہت بڑا ٹیکہ لگنے والا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے اور سابق وزیر خزانہ نے موجودہ وزیر خزانہ کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ محمد مالک نے کہا کہ جب انہوں نے اسد عمر سے اس حوالے سے بات کی تو وہ ہکا بکا رہ گئے کہ یہ خبر مجھ تک کیسے پہنچ گئی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسد عمر اس قوم کو بہت بڑا ٹیکہ لگانے والے ہیں ۔ اس شخص سے رابطہ جس کو کرائسز کا ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے کا مطلب ہے کہ قوم بہت بڑے ٹیکے کی تیاریاں کرلے کیونکہ اب پٹرول کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ہونے والا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں باتیں کرنے پر لیگی رہنماﺅں کی سرزنش کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت جاری ہے۔
اس موقع پر لیگی رہنما جاوید لطیف، چودھری تنویز، بیرسٹر ظفر اللہ اور سعدیہ عباسی اور دیگر اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچے اور آپس میں باتیں کرنے لگے اس پر جج ارشد ملک نے لیگی رہنماﺅں پر سخت برہمی کا اظہار کیا،جج احتساب عدالت نے جاوید لطیف،چودھری تنویر،بیرسٹرظفراللہ اورسعدیہ عباسی کی سرزنش کردی۔جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کوباہروقت نہیں ملتاجویہاں باتیں کرتے ہیں،کمرہ عدالت میں دوسرے لوگ آپس میں کیوں باتیں کرتے ہیں؟