اسلام آباد: عمران خان نے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں اپنا وکیل تبدیل کرلیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے انہیں جواب دائر کرنے کی آخری مہلت دے دی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں شاہد گوندل نے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا۔
عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی مجھے جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیا جائے، آئندہ سماعت پرعمران خان کا جواب جمع کرادوں گا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو جواب دائر کرنے کے لئے آخری مہلت دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 29 مئی تک عمران خان کو جواب دائر کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔