counter easy hit

دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت درخواست کی سماعت میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو جواب دائر کرنے کے لئے19 جون تک مہلت دے دی۔دانیال عزیز کہتےہیں وہ بھاگنےوالے ہیں نہ ہی اشتہاری اور یہ اعزاز تو عمران خان کوحاصل ہے۔

Contempt hearing against Daniel aziz

Contempt hearing against Daniel aziz

الیکشن کمیشن میں آج مسلم لیگ کےن رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ جس دن نوٹس ملا اس کے اگلے دن سماعت تھی۔وکیل کرنے کی مہلت نہ مل سکی، میراجواب تیارہےمگرنظر ثانی کرانے کاوقت نہیں ملا۔الیکشن کمیشن نے اگلی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں بھاگ جاوں گا تو میں اشتہاری نہیں، اشتہاری ہونے کا اعزاز عمران خان کو حاصل ہے۔ عمران خان اپنے گھر کا جواب نہیں دے پا رہا ہے۔

پورا بجٹ سیشن گزر گیا عمران خان پارلیمنٹ سے بھگوڑا ہے اور میں دو ٹکے کی درخواست سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ ادھر وکیل عمران خان شاہد گوندل نے کہا کہ دانیال عزیز نے آئینی اداروں کی توہین کی،ان کا کام اداروں پر حملہ کرنا ہے۔دانیال عزیز روز کہتا تھا کہ عمران خان بھاگ جائے گا آج خود کہاں ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن میں عمران خان کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف بھی سماعت ہوئی ۔ چیئرمین تحریک انصاف کےوکیل نےکہا الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہےاور فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ہے۔کمیشن نے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website