counter easy hit

پاک بحریہ کی کثیرالقومی بحری مشقیں جاری

پاک بحریہ کی کثیرالقومی بحری مشقیں امن 2017 بحیرہ عرب اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں جاری ہیں ۔ مشقوں میں شریک بحری افواج کے بینڈز نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

Continue the Pak Navy multinational naval exercises

Continue the Pak Navy multinational naval exercises

کراچی کے قریب منوڑہ کے جزیرے پر تقریب ہوئی ،جس کے مہما ن خصوصی سری لنکن نیوی کے سربراہ آرسی گونا رتنے اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ تھے۔ اس موقع پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے بینڈ نے ملی نغموں کی دھنیں بجائیں ۔ پاکستان آرمی کے بینڈ نے ’’یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے‘‘ کی دھن بجائی ۔پاک فضائیہ کے بینڈ نے فضاؤں کے پاسبان کی دھن پیش کی جبکہ پاک بحریہ کے بینڈ نے’’ اے مردِ مجاہد جاگ ذرا ‘‘کی دھن بجائی ۔ مشقوں کی کوریج کےلئے آئے غیرملکی میڈیا کے ارکان اور غیرملکی مندوبین نے پاکستانی بینڈ کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا ۔  سری لنکن نیوی کے بینڈ نے پاکستان سے اپنے تعلق کے اظہار کیلئے ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے‘‘ کی دھن سنائی ، جسے بہت پسند کیا گیا ۔ سری لنکا کی جانب سے خوبصورت ثقافتی مظاہرہ پیش کیا گیا جس نے حاضرین کے دل جیت لئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website