لاہوربار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئےپولنگ کا عمل جاری ہے،ضلعی بار کے انتخابات میں پہلی باربائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
لاہوربار ایسوسی ایشن کے17 ہزار 9 سو ووٹرز آج اپنی نئی قیادت کاچناؤ کر رہےہیں،ضلعی بار کے6عہدوں پر ایک خاتون سمیت
15 امیدوارمیدان میں ہیں۔صدارت کیلئےحامدخان گروپ کےچودھری تنویر اور عاصمہ جہانگیرگروپ ملک ارشد کےدرمیان مقابلہ ہے۔صبح 9 بجےشروع ہونے والی پولنگ شام5بجے تک جاری رہے گی، درمیان میں کھانے کیلئے ایک گھنٹے کا وقفہ بھی ہوگا۔پولنگ کےموقع پروکلاءکی گہما گہمی عروج پر ہے۔