ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (سندھ زون) کے صدر عمران فاروقی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی آمد کا قبل ازوقت فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیک مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر فی کلو 15 روپے سے بھی زائد کا اضافہ کردیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 110 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔