دبئی……وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ اداروں کی نجکاری کا عمل جاری رہے گا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 49کروڑ 70لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے گی۔آئی ایم یف مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 49کروڑستر لاکھ ڈالر جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے، کاٹن کی کمزور فصل اور مشکل بیرونی حالات کے باجود پاکستان کےمعاشی حالات بہترہیں۔ آئی ایم یف مشن کر سربراہ ہیرالڈ فنگر کا کہنا ہے کہ مالی سال کے دوران شرح نمو 4اعشاریہ5 فیصد رہنے کی توقع ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کم قیمتوں، توانائی کی بہتر منصوبہ بندی سے سپلائی اورسی پیک کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ روزہ مرہ کی اشیاء کی قیمتو ں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح بھی بڑھ گئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر دسمبر میں 15ارب 90 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔