ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر کا سٹی ننکانہ میں ڈرائیور بیج نہ ہونے اور فرنٹ پر لیڈیز نہ بیٹھانے پر 14گاڑیاں بندمسافر بسوں کے زائد کرایوں کی وصولی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی ایعطیہ قمر کا سٹی ننکانہ میں ڈرائیور بیج نہ ہونے اور فرنٹ پر لیڈیز نہ بیٹھانے پر ایکشن لیا ۔اور اوورچارجنگ پہ14گاڑیوں کو بند کرکے مجموعی طور پر 30ہزار روپے نقد جرمانہ وصول کیا۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔