counter easy hit

کے پی کے حکومت اور نجی تنظیم کا اسپیڈ لٹریسی پروگرام جاری

خیبرپختونخوا میں اسکول نہ جانے والے لاکھوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے’ اسپیڈ لٹریسی ‘ پروگرام جاری کیاگیا ہے، ایک سال میں ہی بچے پانچویں جماعت سے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

غیر سرکاری اعددوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں تقریبا 25 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، ان بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں لانے کے لئے محکمہ تعلیم کے تعاون سے نجی تنظیم نے گزشتہ سال اسپیڈلٹریسی کے نام سے پروگرام شروع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 80 بچے اس قابل بن گئے کہ وہ اپنا تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرسکیں ۔

پروگرام کے تحت بچوں کے لیے مخصوص یونیفارم نہیں ہے ، اسکول میں زیر تعلیم بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں پڑھانے کا طریقہ نہایت دلچسپ ہے۔

صوبہ میں اسکول سے باہر بچوں کے حوالے سے سرکاری طور پر باقاعدہ اعداد وشمار موجود نہیں، تاہم محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان بچوں کی اصل تعداد معلوم کرنے کے لئے سروے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website