سحر و افطار میں اعلان کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ، شہری علاقوں میں سات سے آٹھ ، دیہی علاقوں میں دس گھنٹے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے
لاہور (یس اُردو ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بجلی کی ٹرپنگ کی شکایات بڑھنے لگیں ۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال چار ہزار 600 میگاواٹ تک ہے ۔ بجلی کی پیداوار 14 ہزار 900 میگا واٹ جبکہ طلب 19 ہزار 500 میگا واٹ ہے ۔ سحری اور افطاری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا شیڈول دیا گیا ہے لیکن سسٹم اوور لوڈ ہونے سے پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے بجلی کی ٹرپنگ کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں ۔ شہری علاقوں میں سات سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔