تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں مون سون کا موسم نظر انداز ہونے کی وجہ سے قوس و قزح دیر تک دکھائی دیتی رہی
چین میں ماہرموسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں 9 گھنٹے مسلسل قوس و قزح دیکھی گئی۔ “ایٹموسفیرک سائنسز” کے پروفیسر کون ہو سوان چائو کا کہنا تھا اس سے قبل برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں 1994 میں مسلسل 6 گھنٹے تک قوس و قزح آسمان پر موجود رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ روز دیکھی جانیوالی قوس و قزاح اتنے طویل عرصہ تک اس لئے نظر آتی رہی کیونکہ مون سون کا موسم تائیوان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔