تضحیک قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح دوں گا، نواز شریف
لاہور: (اصغر عی مبارک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عزت کی موت کو ترجیح دوں گا لیکن تضحیک قبول نہیں کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ علاج کے نام پر سیاست ہورہی ہے، میڈیکل بورڈز کی رپورٹس کے بعد بھی علاج شروع نہیں ہوا، حکومت نے اب تک علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی ، صرف تنگ کیا جا رہا ہے۔ ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال گھمایا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ نا تو علاج کی بھیک مانگی ہے اور نا ہی مانگوں گا، جو اللہ کو منظور ہوا ہو جائے گا، تضحیک قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح دوں گا