میر پور(یس نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں باکسنگ اکیڈمی نہ کھول سکنے کی وجہ پنجاب حکومت کی دی گئی زمین کا متنازعہ ہونا ہے۔ وہ میر پور آزاد کشمیر میں عامر خان فائونڈیشن کی طرف سے اندھےبچوں کے سکول کا دورہ کر رہے تھے۔ عامر خان فائونڈیشن نے سکول میں نئے کمرے بنوائے ہیں۔