کویت میں موبائل ایپ واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والی خاتون پر 3 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی خاتون کو واٹس ایپ پر اپنے دوست کو پیغام ٹائپ کیا کہ ’تم میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے، تمہیں شرم آنی چاہیے، لگتا ہے کہ والدین نے تمہاری تربیت ٹھیک سے نہیں کی‘۔ پیغام موصول ہوتے ہی خاتون کے دوست نے اسے کویتی سائبر کرائم بیورو میں رپورٹ کیا جس پر بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو 10لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس بھیج دیا۔ واضح رہے کہ کویت میں سوشل میڈیا پر کسی کی بے عزتی کرنے اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کو سنجیدہ نوعیت کے جرائم سمجھ کر سخت سزاؤں کے ساتھ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔