counter easy hit

متنازع خبر ، حکومتی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

Controversial news, a government committee formed

Controversial news, a government committee formed

خبرلیک کے معاملے پر حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمیٹی میں ایک ایک رکن آئی ایس آئی، ایم آئی اورآئی بی کا ہوگا۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی میں شامل ہیں، جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، تحقیقاتی کمیٹی کےناموں کااعلان اس ملاقات کے بعد کیا گیا۔

واضح رہےکہ نیوز لیک کی تحقیقاتی کمیٹی کے مقرر کیے جانے والے سربراہ عامر رضا خان 1979ء سے 1991ء تک لاہور ہائی کورٹ کے جج رہے، انہوں نے ضیاء الحق کے پی سی او کے تحت نیا حلف لینے سے انکار کیا تھا۔

جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا 1979ء میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے، وہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی اور لمس کے وزیٹنگ پروفیسر آف لاء ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل بھی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website