counter easy hit

متنازعہ تصاویر کا معاملہ، امام الحق نے معافی مانگتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

Controversial photo issue, Imam Huq made a big announcement apologizing

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستانی کرکٹر امام الحق پر مبینہ طور پر کئی خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق پر مبینہ طور پر ایک سے زیادہ خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی وٹس ایپ بات چیت کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر جاری کر دیے گئے جو وائرل ہو گئے تھے۔ٹویٹر صارف کی جانب سے امام الحق پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف بے وقوف بناتے رہے بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے رہے۔ صارف نے قومی کرکٹر کی خواتین کے ساتھ مبینہ بات چیت کے سکرین شارٹس بھی شئیر کیے تھے لیکن بعد میں پتا چلا کہ لڑکی کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بند ہو گیا جس پر ہر کوئی حیران ہوا اور اب یہ انکشاف منظرعام پر آیا ہے کہ ’فریحہ‘ کے نام سے چلنے والے اکاﺅنٹ کے پیچھے کوئی لڑکی نہیں بلکہ ’ لڑکا‘ ہے۔بہت سے ٹوئٹر صارفین اس حوالے سے ٹویٹس کرنے کے علاوہ ناصرف اس لڑکے کی تصاویر شیئر کیں بلکہ اسی اکاﺅنٹ پر کی گئی کچھ پرانی ٹویٹس کے سکرین شاٹس بھی سامنے لائے گئے اور اس سارے معاملے نے ایک اور بحث کا آغاز کر دیا اور قومی کرکٹرز کے کردار کو مشکوک بنانےکی کوشش کرنے پر مذکورہ لڑکے کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کا مطالبہ شروع ہو گیا۔اس کے بعد امام الحق کی کی ایک ویڈیو اور چند تصاویر بھی سامنے آئیں جس پر پی سی بی نے تحیقات کیں اور کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران کوئی بھی شخص کھلاڑیوں کے کمرے تک نہیں جا سکتا اس لیے یہ تصاویر غلط ہیں۔ اب وسیم خان نے بتایا ہے کہ امام الحق نے پی سی بی سے معافی مانگ لی ہے۔ وسیم خان نے بتایا کہ امام الحق نے کہا ہے کہ معاملہ غلط فہمی پر بڑھا ہے، دوبارہ ایسا نہیں ہو گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امام الحق کوبتادیاکہ ایسارویہ قابل قبول نہیں کیونکہ آپ پاکستان کےسفیرہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website