گجرات(صغیراحمدقمر)قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ جاری مجرم کو14اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکا یاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم قیدی محمد ارشد ولد محمد خان قوم جٹ سکنہ ملک پور جٹاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو 14اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکایاجائے گا مجرم محمد ارشد پر الزام تھا کہ اس نے29اپریل 2001کو اپنی ساس مسماۃ نسیم اختر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ اسکے قریبی رشتہ دار عبدالرزاق کو شدید مضروب کردیا تھا مجرم کے خلاف مقتولہ نسیم اختر کے خاوند محمد اقبال ولد باغ علی قوم جٹ سکنہ ملک پور جٹاں کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میںFIRنمبر315/2001بجرم302/324ت پ کے خلاف مقدم درج ہوا تھا مجرم محمد ارشد کے خلاف1995میں مقتولہ نسیم اختر کی مدعیت میں اسکی بیٹی نوید اختر کو زبردستی اغواء کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا اس رنج کی بناء پر مجرم محمد ارشد نے اپنی ساس کو قتل کیا تھا مجرم محمد ارشد 2سال اشتہاری رہنے کے بعد 2003میں گرفتار ہوا جبکہ ٹرائل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں مقرب حسین نے2فروری 2005کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا ۔ اسکے بعد عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس شیخ نجم الحسن اورجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے مورخہ25مئی2005کو مجرم کی سزابرقرار رکھی اسکے بعد عدالت عظمی سپریم کورٹ کے3رکنی بینچ جسٹس قاضی فائز عینی،جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس دوست محمد خان نے مورخہ23اپریل 2015کو مجرم کی سزا برقرار رکھی۔اور ملزم کی رحم کی اپیل بھی صدر پاکستان سے 30مارچ 2016کو خارج ہوچکی ہے۔اب سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ 14اپریل کیلئے جاری کردیئے۔اس حکم پر علمدرآمد کیلئے سیشن جج گجرات نے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو حکم جاری کردیا۔