قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبہ سندھ کی تعمیر و ترقی کیلئے قطر کا تعاون جاری رہے گے،انہوں نے اس بات کا اظہار گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔
گورنر ہائوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ محمد زبیر کا کہناتھا کہ پاک قطر اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں پاک قطر باہمی تجارت و سرمایہ کاری کےمواقع سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کاری صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فوری منافع حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد و تعاون بھی فراہم کرے گی۔ قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔