میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک مرتبہ پھر شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی
نیوجرسی (یس اُردو) کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ایک مرتبہ پھر چلی نے جیت لیا ، سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن کو پنلٹی ککس پر چار دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ میں پچھلے سال کے فائنل کا ری پلے ہو گیا۔ میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک مرتبہ پھر شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی ۔کھیل کے پہلے اور دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں میں ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے جو گول کیپرز نے ناکام بنا دیے ۔ بڑی ٹیموں کے درمیان بڑی میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پنلٹی ککس کا سہارا لیا گیا ۔ ارجنٹائن فائنل معرکے کا پریشر نہ لے سکی ، میسی سمیت ارجنٹائن کے دیگر کھلاڑیوں کے نشانے خطا ہو گئے ۔
دفاعی چیمپئن چلی نے چار جبکہ ارجنٹائن نے صرف دو مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا ۔ اس شاندار کامیابی کے بعد فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔میگا ایونٹ کے میگا میچ سے قبل ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ میراڈونا نے ارجنٹائن کو وارننگ دی تھی کہ اگر وہ یہ میچ نہ جیتے تو واپس آنے کی ضرورت نہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے ٹیم میسی گھر واپسی لوٹتی ہے یا چلی میں ہی ڈیرے ڈالتی ہے ۔