counter easy hit

سی او پی ڈی کا مرض تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے

COPD disease is rapidly spreading in the world

COPD disease is rapidly spreading in the world

دنیا بھر میں سی او پی ڈی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ سگریٹ نوشی، شیشے اور تمباکو کی اشیا کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

ان خیالات کا اظہار فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’پھیپھڑوں کے دائمی مرض‘ کے عنوان پر آگہی سیمینار سے سربراہ پی جی اے ڈاکٹر زین الحسنین نے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے فارماسسٹوں پر زور دیا کہ وہ کلینیکل اور کمیونٹی فارمیسی پریکٹس کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کریں کہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو موسم سرما میں انفیکشن ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ پاکستان کی آبادی کا ڈھائی فیصد حصہ اس مرض میں مبتلا ہے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹر رفعت انوارصدیقی نے کہاکہ سی او پی ڈی کے شکار افراد پھیپھڑوں کی سوزش اور سانس کی نالیوں میں تنگی سے متاثر ہوتے ہیں، چنانچہ ایسے مریضوں کو چاہیئے کہ سگریٹ کے دھویں، فضائی آلودگی اور کیمیائی گیس سمیت ان عوامل سے دور رہیں جو اس مرض کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر محمدتنویرعالم نے کہا ہے کہ سی اوپی ڈی میں صحت مندانہ طرز زندگی اور دی گئی دواؤں کا استعمال علاج کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں 21 کروڑ سے زائد افراد پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹرتنویر احمد صدیقی نے کہاکہ عام طور پر پھیپھڑوں کے دائمی مرض میں مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں لیکن اب خواتین بھی اس سے متاثر ہیں۔ آگہی سیمینار سے ڈاکٹر امرعلی، ڈاکٹر یسریٰ خان اور ڈاکٹرتسنیم زیدی نے بھی خطاب کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website