لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ)محکمہ تعلیم میں کرپشن کنگ کے نام سے معروف پرنسپل نے ظلم کی انتہا کردی سکول ٹائم سے قبل ہی تقریبا 70بچوں سے ان کی پاکٹ منی چھین لی ، تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج فار بوائے کھاریاں کے پرنسپل شیخ توصیف نے اپنی بیگم کے نام پر ایک پرائیویٹ سکول بنا رکھا نزد رائل پیلس جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں کیمرج سکول کے نام سے رجسٹرڈ ہے موصوف صبح کالج میں ڈیوٹی دینے کی بجائے سکول میں موجود ہوتے ہیں گزشتہ روز سکول ٹائم جو کہ 8.15ہے 8.13پر ہی سکول میں آنے والے بچوں کو ایک سائیڈ پر روک کر ان سے 10-10روپے جرمانہ سکول لیٹ آنے کا وصول کرلیا ، موصوف جس کا لج کے پرنسپل ہیں اس کی حالت میں گزشتہ کئی سالوں سے ابتر ہے اور آئے روز کالج میں موصوف کی کرپشن اور حرام خوری کی بنا پر احتجاج ہوتارہتا ہے گزشتہ روز بھی سکول میں بچوں سے ان کی پاکٹ منی چھین لی گئی جس پر والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ توصیف اسلم شیخ انتہائی کرپٹ اور بے ایمان آدمی ہے اور سکول میں تعلیم کے نام پر میلوں بہانوں سے بچوں پر ناجائز جرمانے کرکے رقم بٹورتا رہتا ہے بذریعہ اخبارات پہلے بھی والدین اعلیٰ احکام سے اس کی شکایت ریکارڈ کروا چکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ شیخ توصیف اسلم یا تو وزیر اعلیٰ پنجاب کا رشتہ دار ہے یا پھر محکمہ تعلیم کے افسران کو بھتہ دیتا ہے جس کی وجہ سے اس کیخلاف شکایات پر کان نہیں دھرے جاتے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے زور مطالبہ کیا ہے کہ توصیف شیخ کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے محکمہ تعلیم سے فارغ کیا جائے اور اسکے خلاف سخت ایکشن لے کر اسے نشان عبرت بنا یا جاے