counter easy hit

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز اجلاس جاری، ایمرجنسی پر بھی غور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔Vکانفرنس کے شرکا نے ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سےدوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔چیف آف آرمی سٹا ف نے کہا ہے کہ ہم نے اس امن و استحکام کے حصول کے لئے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔جنرل ہیڈ کوارٹر میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے جس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں علا قائی اور قومی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فورم نے ملک میں خصوصا قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافے کا جامع جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام سول اور ملٹری شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔شہدا کی لازوال قربانی پر کور کمانڈر کانفرنس میں طے ہوا کہ ملک کے جغرافیائی اور نظریاتی محاذوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

CCC presided by #COAS held @ GHQ. Geo strat, regional & national security environment discussed. Forum undertook comprehensive review of recent surge in terrorist incidents in country particularly in Tribal Distts & Bln. Paying glowing tribute 2 all civil & military Shuhada (1/2) pic.twitter.com/bYx8UfGprH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website