counter easy hit

پی آئی اے باز نہ آیا، سعودی پروزایں کھلتے ہی کرونا کا تصدیق شدہ مریض سعودیہ بھیج دیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعودی عرب کیلئے پروازوں کی بحالی کے چند ہفتے میں ہی پی آئی اے کی بڑی نا اہلی سامنے آ گئی۔عملے کی جانب سے ایک ایسے شخص کو طیارے میں بھیج دیا گیا جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔عملے نے کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو پرواز کے ذریعے سعودیہ بھیجا۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کو اسلام آباد میں پی آئی اے اسٹاف نے بورڈنگ پاس جاری کیا۔مسافر کو سعودی عرب پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔جس کے بعد مسافر کو ملتان واپس بھیج دیا گیا۔مسافر کے پاس کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ تھی۔ملتان پہنچنے پر مسافر کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔مدینہ سے آنے والی پرواز میں بھی دو مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ،ان مسافروں کو بھی نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستانی مسافروں پر کوئی الگ سے مخصوص سفری پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔
سعودی عرب نے ان تمام افراد کے مملکت کے سفر پر پابندی ختم کی جن کے پاس سعودی عرب کا کارآمد ویزا موجود ہے۔ تاہم سفر کرنے والوں کے لیے سفر سے 48 گھنٹے پہلے کرائے جانے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 75 پروازیں چلائی جا رہی تھیں جن میں سے 42 جدہ، 13 ریاض، 12 مدینہ، اور سات دمام کے لیے تھیں تاہم کورونا کی وجہ سے دوران پروازیں کم کرکے 22 کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی محدود پروازوں کی وجہ سے اکثر وہ پاکستانی جن کے پاس سعودی عرب کا کارآمد ویزا ہے مملکت پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ یہ معاملہ سعودی حکام کے ساتھ اٹھایا گیا جس کے بعد انہوں نے 25 سے 30 ستمبر کے دوران اضافی 21 پروازوں کی اجازت دے دی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے 30 اکتوبر کے دوران مزید اضافی پروازیں چلانے کا معاملہ سعودی حکام کے ساتھ زیر غور ہے۔بیان کے مطابق ’اس وقت اضافی پروازوں کی بدولت پاکستانی بغیر کسی مشکل کے سعودی عرب کے لیے سفر کر رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website