counter easy hit

پیپلز پارٹی کے دبنگ راہنما اورسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم ترین ممبر اورفیملی کرونا وائرس کا شکار

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کے بیٹے، اہلیہ اور دیگر دو خواتین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی کے ترجمان نجیب ابڑو نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی کی تشخیص کے بعد مولا بخش چانڈیو کو ان کے اہل خانہ سمیت گھر کے اندر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل انہوں نے ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

SENATOR MOLA BAKHSH CHANDIO ALONG WITH FARYAL TALPUR AND CHAIRMAN BILAWAL BHUTTO ZARDARI

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں کورونا کے چوبیس گھنٹوں کے دور ان ریکارڈ چار ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 76سے تجاوز کر گئی جبکہ مزید 78افراد زندگی کی باز ہار گئے جاں بحق افراد کی تعداد 1621ہوگئی ۔
منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 78 اموات ہوئیں ،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1621 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ 29647 ہوگئی، پنجاب میں 27850 کیسز رپورٹ ہوئے ،کے پی میں 10485، بلوچستان میں 4514 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2893، گلگت میں 738 اور آزاد کشمیر میں 271 کیسز رپورٹ ہوئے ،پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات 540 ہوگئیں،سندھ میں 503، کے پی میں 482 اموات ہوگئیں،بلوچستان میں 49 ، گلگت میں 11 اسلام آباد میں 30 اور آزاد کشمیر میں 6 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں 16548 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک 5 لاکھ 78 ہزار کے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website