counter easy hit

جیسنڈا ارڈن کا کم تنخواہ لینے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈن نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ میں مالی طور پر مشکلات کا شکار افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی تنخواہ میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے  کے مطابق بدھ کو جیسنڈا ارڈن نے کہا کہ وہ اپنی، اپنے وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہیں اگلے چھ ماہ کے لیے 20 فیصد کم کر رہی ہیں۔  تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تنخواہ دو لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر ہے۔  جیسنڈا ارڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف اس فیصلے سے حکومت کی مالی پوزیشن بہتر نہیں ہوگی مگر یہ قیادت کا معاملہ ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے ان شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہے کہ جو موجودہ حالات میں مالی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ جیسنڈا ارڈن نے کہا کہ تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے نہیں ہے۔
’نرسز، پولیس اور شعبہ صحت کے کارکنوں سمیت کئی شعبوں افراد انتہائی اہم ہیں اور حکومت ان کی تنخواہوں میں کمی تجویز نہیں کرتی اور نہ ہی نیوزی لینڈ کے شہری اس کو مناسب سمجھیں گے۔  نیوزی لینڈ میں کورونا پھیلنے کے بعد چار ہفتوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں معطل ہیں اور ملک میں ہزاروں روزگار ختم ہونے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت خزانہ کی جانب سے معیشت سے متعلق جاری کیے گئے تخمینے میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک چار فیصد لوگ بے روزگار ہوں گے جبکہ بدترین حالات ہوئے تو ملک میں بے روزگاری کی شرح 26 فیصد ہو سکتی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website