راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے جس میں اہم دفاعی امور پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال ، سرحدی معاملات، آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیش رفت اور فاٹا میں تعمیر نو کے عماملات پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت کو آرمی چیف کے دورہ افغانستان اور افغان قیادت سے ہونے والی ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے کابل کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے افغان صدر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی تھی۔ جس کے آرمی چیف نے خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی تھی۔