راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس شروع ہو گئی،کور کمانڈر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت خاتمے کے بعدکی صورتحال کاجائزہ لیا جا رہا ہے ،تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایل او سی پر کلسٹر بموں کے استعمال پرکور کمانڈر کانفرنس آج طلب کی تھی جو جی ایچ کیو میں شروع ہو گئی ہے،کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت خاتمے کے بعدکی صورتحال کاجائزہ لیا جا رہا ہے ،کانفرنس میں ملک کی اندرونی بیرونی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گااس کے علاوہ بھارتی اشتعال انگیزیوں،ایل اوسی پرکلسٹربم حملے کاجائزہ لیا جائے گا۔