راولپنڈی: کور کمانڈرز نے انتخابی عمل میں شرکت، مسلح افواج کی سپورٹ پر پاکستان کی بہادرعوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور آرمی چیف نے ہدایت کی کہ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشیں جاری رکھی جائیں۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس دوران ملک کی اندرونی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انتخابی عمل میں شرکت، مسلح افواج کی سپورٹ پر پاکستان کی بہادرعوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میں ہونیوالی کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے الیکشن میں پاک فوج کی خدمات پر اظہار تشکر کیا اور الیکشن کمیشن کی مدد پر فیلڈ فارمیشنز اور آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو بھی سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کیخلاف اپنی کاوشیں جاری رکھیں جبکہ افغانستان کیساتھ فوجی سطح پر معاملات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
CCC at GHQ. Reviewed geo-strat environment, regional peace & internal security situation of the country. COAS directed commanders to continue consolidating gains of efforts against terrorism and militancy. Satisfaction on progress of military level engagements with Afghanistan. pic.twitter.com/OoD5BbTkSy
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 1, 2018