کراچی : گورنر ہاؤس کراچی میں کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور ان فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر گورنر سندھ اور کور کمانڈر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹارگیٹڈ آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھنے اور اس میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا۔
کور کمانڈر نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔