چونیاں …..کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل صادق علی کا کہنا ہےکہ پیشہ وارانہ اوصاف اور عسکری مہارت کی حامل افواج ہی قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے سکتی ہے، یہ بات انہوں نے چونیاں میں عسکری مشقوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔لیفٹنٹ جنرل صادق علی نےفوجی جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عسکری صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے پر بھرپور توجہ دیں تاکہ ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی دفاع سے متعلق ہر چیلنج کا مقابلہ قوم کی توقعات کے عین مطابق کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اعلی ٰ پیشہ وارانہ معیار ہی ہمیشہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ہماری کامیابی کی بنیاد رہا ہے اور اس سبقت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں تربیت کے تمام مواقع سے مکمل فائدہ اٹھانا ہوگا،آخر میں کور کمانڈر لاہور نے آرمر اور انفنٹری کی پیش قدمی کا مظاہرہ دیکھا،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل فدا حسین ملک اور میجر جنرل سردار طارق امان بھی ان کے ہمراہ تھے۔