counter easy hit

کرپشن کیس؛ ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

Corruption case notice to NAB on the bail application of Dr. Asim Hussain

Corruption case notice to NAB on the bail application of Dr. Asim Hussain

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاسم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں، اس لیے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے مدعی کے وکلا کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ نیب کو سنے کے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website