راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کر سکا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے وہ فیصلہ کر لیں، عدالت سے جھگڑا کرنا ہے یا حق لینا ہے، انہوں نے کہا کلہ ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کر سکا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان جب حدیبیہ پیپر ملزکیس میں عدالت سے رجوع کریں گے تو ہم 2 دن بعد جائیں گے، ہم انتظارکر رہے ہیں کہ نوازشریف کب ریویومیں جائیں گے۔ قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے دکھ ہے کہ پاکستان بنتے وقت میں جوان نہیں تھا، بچپن میں میری بڑی شکایتیں آتی تھیں اس وقت ماں کہتی تھی کہ کاش تم لڑکی ہوتے تو تمہاری شکایتیں نہ آتیں، وہ مقامی اسکول میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔